۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
"محمود عزّت" رهبر موقت اخوان المسلمین مصر

حوزہ/ مصری عدالت نے گزشتہ روز محمود عزت کو شدت پسندی کے الزام کے تحت سزا سنائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے اہم رہنما محمود عزت کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مصری عدالت نے گزشتہ روز محمود عزت کو شدت پسندی کے الزام کے تحت یہ سزا سنائی۔
76 سالہ محمود عزت پر سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد تشدد برپا کرنے کا الزام تھا۔ انہیں قاہرہ میں گزشتہ برس اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جولائی سن 2013 میں جب مصری فوج نے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کیا تو اس دوران ملک میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ مصری عدالت نے محمود عزت کو انہی واقعات کے لیے دہشت گردی کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .