۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تقویم

حوزه/تقویم حوزہ:۶رمضان المبارک ۱۴۴۲

حوزہ نیوز ایجنسیl

آج:
Monday - 19 April 2021
پیر:۶رمضان المبارک ۱۴۴۲
عطر قرآن:
 وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا ‎﴿٨٢﴾اور ہم قرآن میں وہ سب کچھ نازل کررہے ہیں جو صاحبان هایمان کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالمین کے لئے خسارہ میں اضافہ کے علاوہ کچھ نہ ہوگا۔

عطر حدیث:
امام علی علیه السلام فرماتے ہیں:یا أَحْمَدُ، لَیْسَ شَیْءٌ مِنَ العبادَةِ أحَبَّ اِلَیَّ مِنَ الصَّمْتِ وَ الصَّوْمِ؛ فَمَنْ صامَ وَلَمْ یَحْفَظْ لِسانَهُ کانَ کَمَنْ قَامَ وَلَمْ یَقْرَأ فی صَلاتِهِ، فَاُعطِیهِ أجْرَ الْقِیامِ ولَمْ اُعطِیهِ أجْرَ العابِدینَ؛ حدیث معراج میں بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا: اے احمد! میرے نزدیک کوئی عبادت خاموشی اور روزے سے زیادہ محبوب نہیں ہے، لہذا جو شخص روزہ رکھتا ہے لیکن اپنی زبان کو گناہوں سے محفوظ نہیں رکھتا، وہ اس شخص کی طرح ہے جو نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے لیکن نماز میں کچھ نہیں پڑھتا ہے، اللہ اسے قیام کا اجر دیتا ہے لیکن اسے عبادت گزار بندوں کا اجر نہیں دیتا۔

مختصر وضاحت:
 روزے صرف یہ نہیں کہ انسان کچھ کھائے اور پیئے نہیں بلکہ روزہ دار کو چاہیئے کہ وہ اپنے سارے اعضاء جسم پر کنٹرول رکھے۔
 روزے میں انسان جس طرح کچھ نہیں کھاتا اسی طرح اپنی زبان کو بھی قابو میں رکھے تاکہ زبان سے ہونے والے گناہوں سے بچا رہے۔
 روزے میں سکوت اور خاموشی بھی عبادت ہے لہذا روزہ دار حسب ضرورت لب کشائی کرے تاکہ گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ اس کی خاموشی عبادت میں شمار ہو۔
لہذا روزہ دار کو ان اپنی زبان کی نسبت بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیئے اس لئے کہ وہ روزہ دار جو اپنی زبان پر کنٹرول نہ کر سکے، اللہ ایسے روزے پر صرف بھوکے اور پیاسے رہنے کا ثواب دیتا ہے روزے کا نہیں۔[ارشاد القلوب، ص 205]

 منسوب دن:
سبط النبي حضرت امام حسن مجتبی علیه السّلام
سیدالشهدا و سفينة النجاة حضرت امام حسین علیهما السّلام
 اذکار:
- یا قاضِیَ الْحاجات (100 مرتبه)
- سبحان الله و الحمدلله (1000 مرتبه)
- یا لطیف (129 مرتبه) کثرت مال کے لیے
رونما واقعات:
امام رضا علیه السلام کے نام کا سکّہ رائج ہوا 201ه-ق
درپیش مناسبتیں:
▪️4 روز تا رحلت ام المومنین حضرت خدیجه علیها السلام
▪️9 روز تا ولادت امام حسن مجتبی علیه السلام
▪️12 روز تا پہلی شب قدر
▪️13 روز تا ضربت امام علی علیه السلام
▪️14 روز تا دوسری شب قدر

الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

تبصرہ ارسال

You are replying to: .