۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
 انجمن علمای یمن

حوزہ/ انجمن علمائے یمن نے ملت یمن اور تمام امت اسلامی سے اپیل کی ہے کہ وہ قدس اور فلسطین کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل سے اعلان برائت کے لیے قدس ریلیوں میں شرکت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن علماء یمن نے ملت یمن اور تمام امت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قدس اور فلسطین کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل سے اعلان برائت کے لیے عالمی یوم القدس کا احیاء کریں اور القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔

انجمن علماء یمن نے اپنے بیانیہ میں تحریر کیا ہے کہ عالمی یوم القدس حقیقی معنوں میں ایک بین الاقوامی دن ہے اور یہ کسی خاص ملک، ملت اور نظام سے مختص نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا: آزادی فلسطین اب بہت نزدیک ہے۔

انہوں نے کہا: اب پردے ہٹ گئے ہیں اور حقائق آشکار ہو چکے ہیں اور پشت پردہ قدس اور فلسطین کا معاملہ کرنے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔

ان کے بیانیے میں مزید آیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ تک پہنچنے کا راستہ مسجد الحرام سے جاتا ہے کیونکہ اگر یہ مسجد آل سعود (کہ جو غاصب صہیونیوں کے سب سے بڑے مدافع ہیں) کے چنگل سے آزاد ہوگئی تو مسجد الاقصیٰ بھی آزاد ہو جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .