۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مصطفی علی خان

حوزہ/ صدر ادیب الہندی میموریل سوسائٹی لکھنو کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں حتی انسانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور بارگارہ خدا میں دعا گو ہیں کہ قبلہ اول کو صیہونیوں کے شر سے اور قبلہ ثانی خانہ کعبہ کو سعودیوں کے شر سے محفوظ فرما۔ کیوں کہ یہ دونوں ظالم ایک ہی ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مصطفی علی خان صدر ادیب الہندی میموریل سوسائٹی لکھنو نے روز قدس کی مناسبت سے کہا کہ روایات کی روشنی میں مسجد الحرام ، مسجد النبی اور مسجد اعظم کوفہ کے علاوہ جس مسجد کو سب سے زیادہ فضیلت حاصل ہے وہ مسجد اقصی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی عالم اسلام کا قبلہ اول ہے لیکن افسوس 73 برسوں سے یہ مسجد صیہونیوں کے غاصبانہ اور غیر قانونی قبضہ میں ہے۔ یہ مسجد بلکہ پورا علاقہ مسلمانوِں کا حق لا ینفک ہے۔ لہذا اس کی بازیابی کے لئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فریضہ اور اسلامی غیرت و حمیت کا تقاضہ ہے۔ 

مزید کہا کہ اسی طرح فلسطین، بحرین، یمن، نائجیریہ، برما اور پاکستان بلکہ جہاں کہیں بھی مسلمانوِں پر ظلم ہو رہا ہے اور انسانی اقدار کی پامالی ہو رہی ہے وہ سب قابل مذمت ہے۔ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برات دینی فریضہ اور انسانیت کا تقاضہ ہے۔ 

زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں حتی انسانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور بارگارہ خدا میں دعا گو ہیں کہ قبلہ اول کو صیہونیوں کے شر سے اور قبلہ ثانی خانہ کعبہ کو سعودیوں کے شر سے محفوظ فرما۔ کیوں کہ یہ دونوں ظالم ایک ہی ہیں۔ 

خدایا! قبلہ اول کی بازیابی فرما اور وہاں کے رہنے والوں کو فتح و کامرانی نصیب فرما۔ آمین
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .