اتوار 24 اگست 2025 - 12:55
امام رضا علیہ السلام کو "قبلہ ہفتم" کیوں کہا جاتا ہے؟

حوزہ/ شیعہ عقیدے میں کعبہ کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جو اہل ایمان کے دلوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اسی روحانی زاویے سے امام رضا علیہ السلام کو عشق اور ایمان کی ایک بلند ترین نشانی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے آپ کو "قبلہ ہفتم" کہا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ عقیدے میں کعبہ کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جو اہل ایمان کے دلوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اسی روحانی زاویے سے امام رضا علیہ السلام کو عشق اور ایمان کی ایک بلند ترین نشانی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے آپ کو "قبلہ ہفتم" کہا جاتا ہے۔

شیعہ اعتقادات میں "قبلہ" کا تصور ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ فقہی اعتبار سے مسلمانوں کا قبلہ صرف ایک ہے اور وہ خانہ کعبہ ہے۔ لیکن روحانی اور عرفانی نگاہ میں کچھ ایسی شخصیات اور مقامات بھی ہیں جو مؤمنین کی توجہ اور دعاؤں کا مرکز ہوتے ہیں اور "قبله گاه حاجات" اور "نماز عاشقان کے مرکز" کہلاتے ہیں۔

یہی سوچ ایک سوال کو جنم دیتی ہے کہ شیعوں کے نزدیک کون سے مقامات روحانی توجہ کے مراکز سمجھے جاتے ہیں اور خاص طور پر امام رضا علیہ السلام کو "قبلہ ہفتم" کیوں کہا جاتا ہے؟ اس سلسلے میں حجۃ الاسلام محمد عباسی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: فقہی لحاظ سے قبلہ وہ مقام ہے جس کی طرف رخ کر کے مسلمان نماز پڑھتے ہیں اور یہ صرف ایک ہے، یعنی مسجدالحرام اور خانہ کعبہ۔ قرآن کی سورہ بقرہ (آیات 143 اور 144) میں ذکر ہے کہ ابتدا میں مسلمان بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے، لیکن بعد میں اللہ کے حکم سے قبلہ کعبہ قرار پایا۔ یہ وہی قبلہ تھا جس کی طرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاص محبت رکھتے تھے۔

تاہم "قبلہ" کا ایک وسیع تر مفہوم بھی ہے، یعنی وہ سمت یا جگہ جس کی طرف انسان کی توجہ اور دل جھک جائے۔ قرآن میں بنی اسرائیل سے کہا گیا: "وَاجْعَلُوا بُیُوتَکُمْ قِبْلَةً"، یعنی اپنے گھروں کو ایک دوسرے کے سامنے بنا لو۔ یہاں قبلہ کا مطلب سمت اور توجہ کا مرکز ہے۔

اسی معنی میں شیعہ مکتب کے ماننے والوں کے نزدیک چند مقامات ہمیشہ مرکزِ توجہ رہے ہیں:

1. مکہ معظمہ اور خانہ کعبہ

2. مدینہ منورہ (قبرِ رسول اکرم (ص) اور جنت البقیع)

3. نجف اشرف (مزار امیرالمؤمنینؑ)

4. کربلا (مزار امام حسینؑ)

5. کاظمین (مزار امام موسیٰ کاظمؑ و امام جوادؑ)

6. سامرا (مزار امام علی نقیؑ و امام حسن عسکریؑ)

7. مشہد مقدس (مزار امام رضاؑ)

یوں ان مقامات کو اگر "ہفت قبله" کہا جائے تو ساتواں قبلہ بارگاہ امام رضا علیہ السلام ہے، جو شیعہ مؤمنین کی توجہ اور عقیدت کا ایک عظیم مرکز ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha