۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علمای بحرین

حوزہ/ بحرین کے علماء نے ایک بیانیہ صادر کر کے ملت فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علماء بحرین نے «قومی وقار» کے عنوان سے ایک بیانیہ صادر کر کے ملت فلسطین اور قدس شریف سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس بیانیے کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

«قومی وقار»

صہیونی دشمن نے ملت فلسطین کو دو راہے پر کھڑا کردیا ہے

یا عزت و سربلندی اور آزادی یا سر تسلیم خم اور ذلت ورسوائی۔

لیکن غیرت مند مجاہدین اور بہادر امت غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں ہرگز ذلت و رسوائی کو قبول نہیں کرے گی۔

ہمارا دین اسلام ہے اور ہماری تاریخ جانفشانیوں سے بھری پڑی ہے اور ہماری امت عزت و عظمت کے علاوہ کسی دوسری چیز کو قبول نہیں کرتی۔

تمام امت بیت المقدس اور اس کی مزاحمت میں متحد ہے اور یہ مزاحمت مقدسات کےدفاع اور امت کی عزت و سربلندی کے لئے ہے اور اس مزاحمت نے اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں بہت خوبصورت داستان رقم کی ہے۔

فتح اورکامرانی مجاہدین مزاحمت کا مقدر ہے اور قاتل جرائم پیشہ صہیونیوں اور اس کے حامیوں کے لئے ننگ و عار اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ہم سرزمین بحران سے میدان جہاد و  کارزار میں دشمن سے لڑنے والوں پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔ ہم مجاہدین پر فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

خداوندعالم شہداء پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور زخمیوں کو شفا اور سلامتی عطا فرمائے۔

اے اہلیانِ فلسطین! صبر کرو، خدا آپ کے ساتھ ہے۔ وہ تمہارا یار و مددگار ہے اور تمہارے اور اس امت کے صہیونی دشمن کو نابود کرنے والا ہے۔

{ ..وَلَیَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن یَنصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِیٌّ عَزِیزٌ }

 اس بیانیہ میں دستخط کرنے والے علمائے بحرین کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

122 بحرینی علماء کا بیت المقدس کی حمایت کا اعلان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .