حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین مجید تلخابی نے امام زادہ احمد ابن قاسم (ع) کے مزار مقدسہ کی غبار ربائی تقریب میں بیان کیا: قم میں بہت سے عظیم امام زادے دفن ہیں جو ممکن ہے کہ کریمہ اھلبیت کی نورانی بارگاہ کی وجہ سے نظرانداز ہوئے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ قم کی تاسیس اور رونق وجود نورانی و حرم مطهر حضرت معصومه(س) اور سبھی امامزادگان کی مرہون منت ہے، اہلبیت (علیہم السلام) اور انکی اولاد سے توسل طول تاریخ میں علماء و صلحاء کی سیرت رہی ہے جسمیں قیمتی نکتہ پوشیدہ ہے۔
مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے نے ، حضرت زہرا (س) کے لئے حضرت معصومہ (س) کی فراوان محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ بات ان کے زیارت نامے میں بھی عیاں ہے۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہمارے ساتھ بہت ساری رحمتیں ہیں ، لیکن ہم ان سے بے خبر ہیں۔ خدا کے رحم و کرم میں قم کے لوگ شامل ہیں جس سے ہمیں غافل نہیں لونا چاہئے ، مثال کے طور پر ، جب ہم مقدس شہر مشہد کا سفر کرنا چاہتے ہیں، ہمیں پہلے معصومہ کے مزار پر جانا چاہئے اور ان سے اجازت مانگنی چاہئے اور یہ بھی دیکھیں کہ ہم نے ان کے زیارت کا حق پورا کیا ہے یا نہیں، یہ دوسرے مقدس مقامات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین تلخابی نے قم میں بہت سے مقدس مقامات کے وجود کی قدر دانی پر زور دیتے ہوئے کہا: آیت اللہ اراکی سے پوچھا گیا کہ معصومہ (ع) کی زیارت کے موقع پر کیا دعا مانگنی چاہئے تو انہوں نے کہا کہ ان کی عظمت ہماری مادی ضروریات کو طلب کرنے سے کہیں زیادہ ہے ، ہم میرزا قمی کی قبر پر جاسکتے ہیں اور ان سے ایسی ضروریات مانگ سکتے ہیں۔
المصطفیٰ العالمیہ سوسائٹی کے فیکلٹی ممبر نے، یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت احمد ابن قاسم (ع) قم میں دفن ہونے والے مشہور اور عظیم امام زادوں میں سے ایک ہیں، کہا: ہمیں ان کے اور دوسرے بچوں اور پوتے پوتوں کے بارے میں مزید پڑھنا چاہئے اور ان کے افعال اور خدمات سے آگاہ رہیں تاکہ اس طرح ان کی تعظیم کے لئے اور زیادہ کوشش کریں۔