۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا علی رضا رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی شہر کراچی میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کے بعد شام غریباں اور مجلس سوئم کے لیے کربلا روانہ ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی شہر کراچی میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کے بعد شام غریباں اور مجلس سوئم کے لیے کربلا روانہ ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مولانا موصوف آخری مجلس سے خطاب کے بعد کرب و بلا مقدس روانہ ہوگئے ہیں۔ علامہ علی رضا رضوی نے اس سال کراچی میں دو امام بارگاہ مارٹن شاہ نجف اور بارگاہ شہدای کربلا میں محرم الحرام کے عشرے سے خطاب فرمایا۔

کل رات بارگاہ شہدای کربلا کی انتظامیہ نے علامہ صاحب کا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور خیرسگالی کہ جذبات رکھتے ہوئے انہیں آئندہ آنے اور پرسہ امام حسین علیہ السلام پیش کرنے کی درخواست فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .