۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مرحوم نے ہمیشہ معارف آل محمد علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کی اور عقاید امامیہ کی آبیاری میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ۔ان کی شخصیت کے فیوض و برکات صرف اہل عراق تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ پوروی دنیائے تشیع ان کے وجود کی برکت سے مستفیض ہورہی تھی۔انہوں نے اپنی ذات والاصفات کو دین کی نصرت اور خدمت علم کے لیے وقف کردیاتھا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ لکھنؤ دبیر کل مجلس علمائے ہند مولانا کب جواد نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

" إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

قال الصادق علیہ السلام :إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شئی

فقیہ اہلبیت ،مرجع عالی قدر، عالم کبیر،آیت اللہ العظمیٰ سید محمدسعیدالحکیم قدس سرّہ کی خبر رحلت عالم تشیع کے لیے اندوہ ناک اور قلوب کو برمادینے والی خبر ہے ۔انہوں نے ہمیشہ معارف آل محمد علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کی اور عقاید امامیہ کی آبیاری میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ۔ان کی شخصیت کے فیوض و برکات صرف اہل عراق تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ پوروی دنیائے تشیع ان کے وجود کی برکت سے مستفیض ہورہی تھی۔انہوں نے اپنی ذات والاصفات کو دین کی نصرت اور خدمت علم کے لیے وقف کردیاتھا ۔

ہم تمام شیعیان ہندوستان آیت اللہ العظمیٰ سید محمدسعیدالحکیم قدس سرّہ کی رحلت پر بالخصوص اما م عصر عجل اللہ تعالیٰ الشریف ، ان کے محترم ہل خاندان ،فرزندان،تمام علمائے عراق و نجف، طلاب حوزہ ہای علمیہ ،ان کے مقلدین اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔پروردگار عالم بحق محمد وآل محمدعلیہم السلام اس سانحۂ عظیم پر سبھی کوصبر جمیل عنایت کرے اور فقیہ مرحوم کے درجات بلند کرے ۔آمین۔

والسلام 

مولانا سید کلب جواد نقوی 

امام جمعہ لکھنؤ دبیر کل مجلس علمائے ہند

تبصرہ ارسال

You are replying to: .