۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
کلب جواد نقوی

حوزہ/ عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کے انتقال پر مجلس علمائے ہند کے دفتر میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں اراکین دفتر مجلس علما نے آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کی رحلت پر اظہاررنج و غم کرتے ہوئے پہلے امام زمانہ عجل اللہ تعالی الشریف، اس کے بعد ملت غیور ایران ،علمائے کرام طلاب حوزہ ہائے علمیہ خصوصا ان کے شاگردوں اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای مد ظلہ کی خدمت میں تعزیت ‏و تسلیت پیش کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کے انتقال پر مجلس علمائے ہند کے دفتر میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں اراکین دفتر مجلس علما نے آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کی رحلت پر اظہاررنج و غم کرتے ہوئے پہلے امام زمانہ عجل اللہ تعالی الشریف، اس کے بعد ملت غیور ایران ،علمائے کرام طلاب حوزہ ہائے علمیہ خصوصا ان کے شاگردوں اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای مد ظلہ کی خدمت میں تعزیت ‏و تسلیت پیش کی ۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ مولانا نے کہا کہ آیت اللہ آملی طاب ثراہ عظیم دانشور ،عارف معارف اہلبیت علیہم السلام ،بےعدیل محقق ،بے نظیر استاذ، نابغئہ زمن مصنف اور ملت اسلامیہ کےلئے باعث افتخار عالم تھے۔ انہوں نے اپنے افکارو نظریات اور رشحات قلم کے ذریعہ تعلیمات اسلام کو عام کیا ،مکتب اہلبیت علیہم السلام کے دفاع کو ہر وقت پیش نظر رکھا اور انقلاب اسلامی کی ترویج اور تحفظ کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ انکی رحلت ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہے جسکی تلافی نہیں ہوسکتی۔

مولانا نے آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کی رحلت پر ان کے اہل خانہ، علمائے کرام، ان کے تمام شاگردوں ،ملت ایران اور خاص طور پر مقام معظم رہبری کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .