۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پیغمبر اسلامؐ کی کارٹون بناکر توہین کرنے والا سڑک حادثے میں ہلاک

حوزہ/ پیغمبر اسلام کے خاکے بنا کر توہین کا مرتکب ہونے والا سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیغمبر اسلام کے خاکے بنا کر توہین کا مرتکب ہونے والا سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی توہین کرنے والے ولکس کی عمر 75 سال تھی۔

موصولہ خبروں کے مطابق، اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب ایک کار اور ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے ان میں یہ متنازعہ کارٹونسٹ بھی شامل تھا۔حادثے کے وقت وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جارہاتھا ۔ سویڈن کی پولیس نے لارس کے جہنم واصل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ولکس سویلین پولیس کار میں سوار تھا اس میں اسکے محافظ پولیس اہلکار بھی سوار تھے ۔کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں اسکے دو محافظ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔2007 میں رسول اللہ کے متنازعہ خاکے بنانے کے بعد سے وہ پولیس تحفظ میں زندگی گزار رہا تھا۔اسکے خاکوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جزبات برانگیختا ہوگئے تھے۔2010 میں دو افراد نے اسکا گھر جلانے کی کوشش کی تھی۔گزشتہ برس پینی سلوینیا کی ایک خاتون کو لارس کو قتل کرنے کی سازش کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

پیغمبر اسلامؐ کی کارٹون بناکر توہین کرنے والا سڑک حادثے میں ہلاک
گستاخ لارس ولکس کارٹونسٹ 

سویڈن کی پولیس حادثے کی جانچ کررہی ہے۔ ابھی حادثے میں کسی کا ہاتھ ہونے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .