۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قاضی نیاز نقوی

حوزہ/ پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نائب صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "حوزہ نیوز ایجنسی" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر انکی مختصر سوانح حیات اور ان کے حوالے سے مراجع کرام و علمائے کے تعزیتی پیغام پر مشتمل خصوصی شمارہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بزرگ عالم دین نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی،اسلامی جمہوریہ ایران میں قم اور لورستان اور خوزستان کے سابق جج و مدیر حوزہ علمیه جامعہ المنتظر لاہور پاکستان کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اہم پروگرام آج 14ربیع الاول بروز جمعرات قم کی مشہور مسجد امام حسن عسکری میں بعد از مغربین منعقد ہوگا۔

اسی مناسبت پر علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "حوزہ نیوز ایجنسی" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر انکی مختصر سوانح حیات اور ان کے حوالے سے مراجع کرام و علمائے ایران، عراق پاکستان کے تعزیتی پیغام پر مشتمل خصوصی شمارہ فارسی زبان میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔

یہ شمارہ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ" کی جانب سے پی ڈی ایف فائل کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایف فائل کی لینک حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 

                

تبصرہ ارسال

You are replying to: .