۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/ مراسم اولین سالگرد مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی، اہم دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور ایران کے مختلف صوبوں میں جج کے فرائض سرانجام دینے والے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی برسی کی تقریب میں، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیۃ اللہ حسینی بوشہری، آیۃ اللہ علوی بروجردی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر گلپایگانی، محمدی عراقی، ہادوی تہرانی،ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ذوالنوری، ایرانی وزیر اطلاعات سید اسماعیل خطیب، قم ہائی کورٹ کے سربراہ اور کارکنوں سمیت پاکستان سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید فیاض نقوی، مجتہدین عظام کے نمائندے اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں:  مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی قم المقدسہ میں پہلی برسی

اس رپورٹ کے مطابق،برصغیر کے نامور اساتذہ اور طلباء سمیت دیگر ممالک کے طلباء نے بھی اس روحانی پروگرام میں شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور مزید ان کو متعارف کرانے کے لئے "صدائے حوزہ"کا خصوصی شمارہ شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔

پی ڈی ایف فائل کی لینک حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .