۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کرگل میں عشرہ فجر کی مناسبت پر مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن کا دسواں دور

حوزہ/ شیخ محمد حسین رجایی نے لوگوں کو دینی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اوربچیوں کو قرآنی تعلیمات پرتربیت کرنے کی تلقین کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے عشرہ فجر کی مناسبت پر مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن کا دسواں دورہ حلقہ صوت کے اطراف و جوانب میں واقع دارلقرآنوں کے طلاب کے لئے بسیج روحانیون کے چیرمین آقای شیخ محمد حسین رجایی کی صدارت میں دارالقرآن ابن سینا باغ خمینی رہ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں حلقہ صوت کے 9دارلقرآنوں کے 29طلاب وطالبات،اساتذہ کرام و کمیٹی ممبران نے شرکت کیں اس کے علاوہ باغ خمینی کے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد کے علاوہ دارالقرآن ابن سینا باغ خمینی کے طلباء نے شرکت کرکے قارین قرآن کی بڑی حوصلہ افزائی کی۔

صدارتی خطبے کے دوران شیخ محمد حسین رجایی نے لوگوں کو دینی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اوربچیوں کو قرآنی تعلیمات پرتربیت کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے درجہ اول، دوم،اور سوم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر بہترین انتظامات بہم رکھنے پر موصوف نے باغ خمینی کے مومنین،جوانان بلخصوص دارالقرآن کے کمیٹی ممبران کا سرانہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی ساتھ عشرہ فجر کے حوالے سے مومنین کو محلہ سطح پر پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی*مذکورہ قرآنی مسابقہ میں عرفان علی فرزند محمد عیسیٰ دارلقرآن ریحانہ النبی گربہ اول ۔منور علی فرزند محمد حسین دارلقرآن شہید رجای شلکچے۔دوم اور تجمل حسین فرزند صادق علی دارلقرآن شھید مدرس اقچہ مل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح طالبات میں سے خیرونساء وزیری دختر محمد علی وزیری دارالقرآن امام محمد باقر علیہ السّلام تومل نے اول پوزیشن، فاطمہ بتول دختر مولانا سجاد کلیم دارالقرآن شھید رجای شلکچے نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور زینب کبریٰ دختر محمد حنیفہ دارالقرآن ابن سینا باغ خمینی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ مسابقہ کی نظامت کے فرائض مولانا ناصرممبر بسیج روحانیون انجام دے رہے تھے اور آقا شیخ ابراہیم کریمی استاد جامعہ امام خمینیؒ داور کے فرائض انجام دے رہے تھے آخر میں بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .