۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 395038
7 دسمبر 2023 - 17:37
معلم ایوارڈ

حوزہ/ بین الاقوامی معلم ایوارڈ کا مقصد، معلم کے سماجی وقار، عزت و احترام کو مضبوط بنانا ہے اور اس ایوارڈ سے ایک یا چند اساتذہ کو مشترکہ طور پر نوازا جاے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی معلم ایوارڈ کا مقصد، معلم کے سماجی وقار، عزت و احترام کو مضبوط بنانا ہے اور اس ایوارڈ سے ایک یا چند اساتذہ کو مشترکہ طور پر نوازا جاے گا۔

بین الاقوامی "معلم ایوارڈ" میں اپنا نام درج کریں!!

ایوارڈ کے حقدار؛ وہ تمام معلم، اساتذہ، لیکچررز اور ٹرینرز ہیں، جو کم از کم پچھلے 3 سالوں سے سرگرم عمل ہوں اور اگلے 3 سال تک اپنی سرگرمی جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہوں۔

ایوارڈ کے معیارات :

علمی اور مہارتی مطلوبہ قابلیت

تعلیم کے طریقہ کار میں اثرگذار جدت

طلباء کی انفرادی زندگیوں اور ان کی ضروریات میں ماثر کردار

معاشرہ میں تعاون اور تعمیری کردار

سماج میں رول ماڈل بننے کی صلاحیت اور سماجی مقام و منزلت

ایوارڈ کی رقم:

ایوارڈ کی رقم کا تعین ہر سال معاونین اور ٹرسٹیز کی طرف سے فراہم کردہ رقم کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں 10 بلین ایرانی ریال کی مالیت کا انعام دیا جائے گا۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ:

21 / 12 / 2023

معلم ایوارڈ کے جشن کی تاریخ:

8 / 2 / 2024

رجسٹریشن کا طریقہ:

اساتذہ خود بھی اپنے آپ کو ایوارڈ کے لئے نامزد کر سکتے ہیں، نیز دوسرے بھی اپنے منظور نظر اساتذہ کو نامزد کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے لئے کلک کیجئے:

https://muallemprize.ir/en/home-2/

تبصرہ ارسال

You are replying to: .