۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تقویم حوزہ

حوزہ/تقویم حوزه:جمعرات:۱۲؍جمادی الاوّل۱۴4۶-۱۴؍نومبر۲۰۲۴

حوزہ نیوز ایجنسی l

آج:جمعرات:۱۲؍جمادی الاوّل۱۴4۶-۱۴؍نومبر۲۰۲۴

رونما واقعات:

1۔ ولادت شہید علامہ مرتضی مطہری رحمۃ اللہ علیہ سن 1338 ہجری

2۔ وفات فقیہ و مجاہد آیۃ اللہ محمد تقی بافقی رحمۃ اللہ علیہ. سن 1365 ہجری

آیۃ اللہ محمد تقی بافقی رحمۃ اللہ علیہ نے حوزہ علمیہ کے قیام و دوام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر قم میں شاہ ایران کی بیوی اور بیٹیوں کو بے پردہ جانے سے روک دیا ۔ جس کے نتیجہ میں آپ کو زد و کوب کیا گیا اور قم سے تہران بھیج دیا گیا۔

۔منسوب دن:

حضرت حسن بن علی العسکری علیهما السّلام

اذکار:

- لا اِلهَ اِلّا اللهُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبین (۱۰۰ مرتبه)

- یا غفور یا رحیم (۱۰۰۰ مرتبه)

- یا رزاق (۳۰۸ مرتبه)

فرمان امام حسن عسکری(ع):آج جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ الفاتحہ اور سورہ الاخلاص دس مرتبہ پڑھے تو فرشتے اس سے کہیں گے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کرو کہ وہ پوری کی جائے گی۔ (مفاتیح الجنان)

پیشرو واقعات:

▪️1 روز تا شہادت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا (روایت 75روز)

▪️21 روز تا شہادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا (روایت 95روز)

▪️31 روز تا وفات حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا

▪️38 روز تا ولادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا

▪️47 روز تا وفات حضرت ام کلثوم علیہا السلام

منسوب دن:

حضرت حسن بن علی العسکری علیہما السّلام

اذکار:

- لا اِلهَ اِلّا اللهُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبین (۱۰۰ مرتبه)

- یا غفور یا رحیم (۱۰۰۰ مرتبه)

- یا رزاق (۳۰۸ مرتبه)

فرمان امام حسن عسکری(ع):آج جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ الفاتحہ اور سورہ الاخلاص دس مرتبہ پڑھے تو فرشتے اس سے کہیں گے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کرو کہ وہ پوری کی جائے گی۔ (مفاتیح الجنان)

جمعرات کے دن کی دعا

بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی أَذْهَبَ اللَّیْلَ مُظْلِماً بِقُدْرَتِہِ، وَجَائَ بِالنَّهَارِ مُبْصِراً بِرَحْمَتِہِ

حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے اپنی قدرت سے تاریک رات کو ختم کیا اور روشن دن کو اپنی رحمت سے وجود بخشا اور مجه پر

وَکَسَانِی ضِیائَہُ وَأَ نَا فِی نِعْمَتِہِ۔ اَللّٰهُمَّ فَکَمَا أَبْقَیْتَنِی لَہُ فَأَبْقِنِی لاََِمْثالِہِ، وَصَلِّ

بهی روشنی بکهیری اور میں اسکی نعمت سے مستفید ہوتا ہوں۔اے معبود! جس طرح تو نے مجهے آج کے دن زندہ رکها اسی طرح آئندہ

عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ، وَلاَ تَفْجَعْنِی فِیہِ وَفِی غَیْرِہِ مِنَ اللَّیَالِی وَالْاَیَّامِ، بِارْتِکَابِ

بهی زندہ رکه اور اپنے نبی محمد (ص) اور انکی آل (ع) پر رحمت فرما اور مجهے آج اور دیگر راتوں اور دنوں میں حرام کام کرنے

الَْمحَارِمِ وَاکْتِسَابِ الْمَآثِمِ وَارْزُقْنِی خَیْرَہُ وَخَیْرَ مَا فِیہِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہُ، وَاصْرِف

اور گناہ کمانے سے داغدار نہ بنا، آج کے دن میں جو بهلائی ہے اور بعد میں آنے والے انہی دنوں میں جو بهلائی ہے، عطا فرما۔اور

عَنِّی شَرَّہُ، وَشَرَّ مَا فِیہِ، وَشَرَّ مَا بَعْدَہُ ۔ اَللّٰهُمَّ إنِّی بِذِمَّۃِ الْاِسْلامِ أَتَوَسَّلُ إلَیْکَ،

مجهے اس دن کے شر جو کچه اسمیں ہے اسکے شر اور اسکے بعد بهی شر سے بچا ۔اے معبود! میں اسلام کے ذریعے سے تیری طرف وسیلہ

وَبِحُرْمَۃِ الْقُرْآنِ أَعْتَمِدُ عَلَیْکَ، وَبِمُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ

پکڑتا ہوں اور قرآن کے احترام کیساته تجه پر بهروسہ کرتا ہوں۔اور محمدمصطفی

أَسْتَشْفِعُ لَدَیْکَ، فَاعْرِفِ اَللّٰهُمَّ ذِمَّتِیَ الَّتِی رَجَوْتُ بِهَا قَضَائَ حَاجَتِی، یَا أَرْحَمَ

کو تیرے حضور اپنا شفیع بناتا ہوں پس اے معبود! جس ضمانت کے ساته میں اپنی حاجت براری کا امیدوار ہوں اس پر توجہ فرما اے

الرَّاحِمِینَ۔ اَللّٰهُمَّ اقْضِ لِی فِی الْخَمِیسِ خَمْساً لاَ یَتَّسِعُ لَها إلاَّکَرَمُکَ

سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ اے معبود! اس جمعرات میں میری پانچ حاجات پوری فرما کہ سوائے تیرے کرم کے کوئی اس کی

وَلاَ یُطِیقُها إلاَّ نِعَمُکَ، سَلاَمَۃً أَقْوی بِهَا عَلَی طَاعَتِکَ،

گنجائش نہیں رکهتا اور سوائے تیری نعمتوں کے کوئی اسکی طاقت نہیں رکهتا ایسی صحت وسلامتی عطا فرما جسکے ذریعے تیری

وَعِبادَۃً أَسْتَحِقُّ بِہا جَزِیلَ مَثُوبَتِکَ، وَسَعَۃً فِی الْحَالِ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلاَلِ،

اطاعت پر قوت حاصل ہوایسی عبادت کی توفیق دے جس سے میںتیرے عظیم ثواب کا حق دار بن جائوں۔ رزق حلال سے

وَأَن تُؤْمِنَنِی فِی مَوَاقِفِ الْخَوْفِ بِأَمْنِکَ، وَتَجْعَلَنِی مِنْ طَوَارِقِ الْهُمُومِ وَالْغُمُومِ

میری حالت میں کشادگی فرما۔ خوف و خطرے کے مواقع پر اپنے امان کے ذریعے محفوظ فرما غم وآلام کے ہجوم میں مجهے اپنی پناہ میں

فِی حِصْنِکَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ تَوَسُّلِی بِہِ شَافِعاً، یَوْمَ الْقِیامَۃِ نَافِعاً

رکه اور محمد (ص) وآل محمد (ص) پر رحمت فرما اور ان میں سے میرے لیے توسل کو روز قیامت نفع دینے والا شفیع بنا

إنَّکَ أَ نْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ۔

تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

زیارت امام حسن عسکری (ع)

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا وَ لِیَّ اللّهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ وَخَالِصَتَہُ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ

آپ (ع) پر سلام ہو اے اﷲ کے ولی آپ (ع) پر سلام ہو اے حجت خدا اور اسکے خاص الخاص آپ (ع) پر سلام ہو۔

یَا إمَامَ الْمُؤْمِنِینَ، وَوَارِثَ الْمُرْسَلِینَ، وَحُجَّۃَ رَبِّ الْعَالَمِینَ، صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ

اے مومنوں کے امام اور انبیائ کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت آپ (ع) پر خدا کی رحمت ہو اور آپ (ع) کے

وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاهِرِینَ، یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ

اہل خاندان پر جو پاک و پاکیزہ ہیں اے میرے سردار اے ابو محمد حسن عسکری (ع) بن علی نقی (ع)

ٲَ نَا مَوْلیً لَکَ وَلاَِلِ بَیْتِکَ، وَہذَا یَوْمُکَ وَهُوَ یَوْمُ الْخَمِیسِ، وَٲَ نَا ضَیْفُکَ فِیہِ وَ

میں آپ (ع) کا اور آپ کے اہل خاندان کا غلام ہوں اور یہ دن آپ (ع) کا ہے جو جمعرات ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں اور آپ کی

مُسْتَجِیرٌ بِکَ فِیہِ فَٲَحْسِنْ ضِیَافَتِی وَ إجَارَتِی بِحَقِّ آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاهِرِینَ

پناہ میں ہوں میری بہترین مہمان نوازی کیجئے اور مجهے پناہ دیجئے اس کیلئے میں آپ کو آپ کے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ دیتا ہوں۔

الّلهم صَل ِّعَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ عَجِّل فَرَجَهُم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .