اتوار 15 فروری 2026 - 16:28
جمع صلاتین قرآن و سنت سے ثابت ہے: مولانا سید اشرف علی الغروی 

حوزہ/ دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے زیر اہتمام، علماء و مبلغین بہار کی جانب سے مکتب حسینیہ چندن پٹی میں "روش تبلیغ" کے عنوان سے جلسہ مبلغین زیر صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نمایندہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دربھنگہ/بہار۔ دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے زیر اہتمام، علماء و مبلغین بہار کی جانب سے مکتب حسینیہ چندن پٹی میں "روش تبلیغ" کے عنوان سے جلسہ مبلغین زیر صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نمایندہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ منعقد ہوا۔دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے زیر اہتمام، علماء و مبلغین بہار کی جانب سے مکتب حسینیہ چندن پٹی میں "روش تبلیغ" کے عنوان سے جلسہ مبلغین زیر صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نمایندہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ منعقد ہوا۔ جسمیں مولانا سید محمد ذکریا، مولانا شاہ یقین حیدر، مولانا غفران رضا، مولانا تسلیم رضا، مولانا سید کلب حسین، مولانا سید عترت حسین ندیم، مولانا سید جاوید اختر، مولانا سید وفا امام، مولانا سید جواد عسکری، مولانا سید مسعود عباس، مولانا سید دلبر رضا، مولانا سید صادق حسین، مولانا سید محمد مسلم، مولانا سید شباب رہبر، مولانا سید نوشاد حسین، مولانا سید ذیشان عباس، مولانا رحمت علی، مولانا ابراہیم، مولانا سید زہیر اختر جعفری، مولانا طاہر حسین، مولانا سید علی رضا اشتر، مولانا سید نصرت علی جعفری، مولانا سید احسن نواب اور مومنین نے شرکت کی۔ جلسہ میں نظامت کے فرائض مولانا سید علی ہاشم عابدی نے انجام دیا۔

جلسہ قبل از اذان مغرب اختتام پذیر ہوا، بعد نماز مغربین مجلس ترحیم برائے ایصال ثواب مولانا سید محمد مرتضیٰ جعفری طاب ثراہ منعقد ہوئی۔ جسے آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے خطاب فرمایا۔

مولانا سید اشرف علی الغروی نے سورہ اسراء، آیت 78 "آپ زوال آفتاب سے رات کی تاریکی تک نماز قائم کریں اور نماز صبح بھی کہ نماز صبح کے لئے گواہی کا انتظام کیا گیا ہے" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم نے نماز کے اوقات 3 بتائے ہیں‌ اور یہی جمع صلاتین پر قرآنی دلیل ہے۔

مولانا سید اشرف علی الغروی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیث "إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ دَخَلَ الْوَقْتَانِ الظُّهْرُ وَ الْعَصْرُ فَإِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ دَخَلَ الْوَقْتَانِ الْمَغْرِبُ وَ الْعِشَاءُ الْآخِرَةُ" یعنی جب سورج زوال کر جائے تو نمازِ ظہر اور عصر ادا کرنے کا وقت آ جاتا ہے، اور جب سورج غروب ہو جائے تو نمازِ مغرب اور عشاء کا وقت ہو جاتا ہے۔

مولانا سید اشرف علی الغروی نے صحاح ستہ کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا: "رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے نمازِ ظہر اور عصر کو، اسی طرح مغرب اور عشاء کو بھی ایک ساتھ ادا فرمایا، حالانکہ نہ دشمن کا کوئی خوف تھا اور نہ آپ سفر میں تھے۔" جس سے واضح ہوتا ہے کہ جمع صلاتین نہ صرف شیعوں میں بلکہ اہل سنت کے یہاں بھی جایز ہے۔

مولانا سید اشرف علی الغروی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حج میں تمام مسلمان دو نمازیں ایک ساتھ پڑھتے ہیں۔ غیر حج میں بھی جائز ہے کہ انسان دو نمازیں ایک ساتھ پڑھے یا فاصلہ سے پڑھے۔ البتہ افضل یہ ہے کہ دو نمازیں ایک ساتھ پڑھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha