توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء
-
علمائے بلتستان پاکستان کا ہنگامی اجلاس؛ صدر انجمنِ امامیہ بلتستان کے خلاف توہین کی آڑ میں کٹی گئی ایف آئی آر کو مسترد
حوزہ/ گزشتہ روز علمائے بلتستان پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس، امام جمعہ شہر سکردو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صدر انجمنِ امامیہ بلتستان کے خلاف توہین کی آڑ میں کٹی گئی ایف آئی آر کو مسترد کر دیا گیا۔
-
ناموس صحابہ بل اور مسلکی شدت پسندی
حوزه/ پاکستان میں بے گناہ مسلمان شہریوں کے قتل عام میں مسلکی شدت پسند ٹولے کا کلیدی کردار رہا ہے۔ آمر ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے دور میں اس کا آغاز ہوا۔
-
متنازعہ ترمیمی بل؛ مقدس شخصیات کی آڑ میں ایک مکتب کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے، علامہ محمد حسین اکبر
حوزه/ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر نے کہا کہ متنازعہ ترمیمی بل اس ملک کی پرامن اور اتحاد و وحدت کی خوبصورت فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
-
متنازعہ بل کی مختصر روداد اور شیعیان حیدر کرار سے گزارش:
کل کے پچھتاوے سے آج کا اتحاد بہتر ہے
حوزہ/ یہ بل ملک میں فرقہ واریت کو پھیلانے کے مترادف ہے۔ ہم دیگر مکاتب فکر کا احترام کرتے ہیں اور کسی کو گالم گلوچ دینے کے قائل نہیں، لہٰذا یہ بل ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد پر وجود میں آنے والے دہشتگرد گروپ کے سرغنوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
-
توہین صحابہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حوزه/ مجلسِ علمائے امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں توہین صحابہ بل کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
-
قرآن و سنت کے منافی قانون قبول نہیں، متنازعہ فوجداری بل کو مسترد کرتے ہیں: علامہ مرید نقوی
حوزه/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی نے فوجداری ترمیمی بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شیعہ توہین صحابہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی سنی توہین اہل بیتؑ کر سکتا ہے۔
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
متنازعہ فوجداری بل کے حوالے سے ملت تشیع کو اعتماد میں لیا جائے
حوزہ / کوٹلی امام حسین شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت، توہین اہل بیت، توہین صحابہ اور شریعت بل کے حوالے سے قانون سازی آئین پاکستان میں موجود ہے۔مزید متنازعہ قانونی ترمیمی بل 2021 298/A کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔
-
توہین صحابہ ترمیمی بل مذہبی منافرت کو پروان چڑھائے گا، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی
حوزہ/ اپنے بیان میں ترجمان آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مسلم تاریخی حقائق یا اپنے مذہبی مسلم نظریات بیان کرنا اور ان کی ترویج و تبلیغ کرنا توہین کے زمرے میں نہیں آتا، یہ بل مذہبی منافرت و دہشت گردی جیسے ناسور کو پروان چڑھائے گا۔
-
توہین صحابہ ترمیمی بل، امت مسلمہ کے دو مضبوط بازوؤں کو لڑوانے کی سازش
حوزہ/ توہین کے قوانین پر عملدرآمد کی گذشتہ تین دہائیوں کا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ ان قوانین کے ذریعے ہمیشہ عددی لحاظ سے اقلیت کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاریخی مذہبی اختلافات کو توہین و تنقیص کا جامہ پہنا کر شرانگیزی پھیلائی گئی ہے۔
-
اکابرین کی مشاورت کے بغیر مذہبی قانون سازی بے موقع و بے محل ہونے کے ساتھ بدنیتی پر مبنی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی کا روز جمعہ اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ قانون صحابیت، امہات اور اہلبیت کے دفاع کے لئے نہیں بنوایا گیا بلکہ اسکا مقصد بنی امیہ کی کچھ متنازع شخصیات کو صحابیت کا لباس پہنا کر انہیں اصحاب رسول والا تقدس و احترام دلوانا ہے جو اہلسنت کے یہاں بھی متنازعہ ہیں۔
-
توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل، ملی یکجہتی کونسل اور (غیر فعال) متحدہ مجلس عمل میں شامل شخصیات کی رائے حاصل کئے بغیر اس طرح کے بل کی منظوری ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے، ایسے بل کو ہم نہیں مانتے۔