۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
آیت الله علوی گرگانی

حوزه/ آیت الله علوی گرگانی نے غیبت امام زمانہ(عج) اور ظہور کے مخفی ہونے کو امتحان الہی قرار دیتے ہوے کہا: وقت ظہور پوشیده ہے تا کہ اللہ کے حقیقی بندے پہچانا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت الله علوی گرگانی نے غیبت امام زمانہ(عج) اور ظہور کے مخفی ہونے کو امتحان الہی قرار دیتے ہوے کہا: وقت ظہور پوشیده ہے تا کہ اللہ کے حقیقی بندے پہچانا جائے۔

آیت الله علوی گرگانی نے مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان سے ملاقات میں کہا مہدویت آج کے معاشرہ کی ضروریات میں سے ہے اور لوگوں کو اس کے بارے میں صحیح معلومات دینا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امر ظہور امام زمانہ(عج) میں تاخیر کی وجہ سے بعض لوگ گمراہ ہوگئے اور اپنے ساتھ لوگوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی اور یہ مشکلات امتحان الہی کا ایک نمونہ ہے تا کہ دیندار لوگ غیر دیندار سے پہچانا جائے۔

آیت الله علوی گرگانی نے مہدویت کے بارے میں غلط افکار اور عقائد کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا: بعض نااہل لوگ منبر سے کہتے ہیں جتنا چاہے گناہ کریں کیونکہ جب معاشرہ میں گناہ زیادہ ہو امام جلد ظہور کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .