۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی

حوزه/ آیت اللہ بشیر نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کے لئے آئے زائرین اور مؤمنین سے اپنے خطاب میں مراقد مقدسہ اور عتبات عالیات کی زیارتوں سےدروس اور عبرتیں حاصل کرنے پر تاکید فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزه/ آیت اللہ بشیر نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کے لئے آئے زائرین اور مؤمنین سے اپنے خطاب میں مراقد مقدسہ اور عتبات عالیات کی زیارتوں سےدروس اور عبرتیں حاصل کرنے پر تاکید فرمائی۔  

آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا کہ مؤمنین کو معلوم ہونا چاہئے کہ اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی شفاعت ان لوگوں کے شامل حال نہیں ہوگی کہ واجبات کی ادائیگی اور محرمات سے بچنے میں سستیاں اور کاہلیاں برتتے ہیں اس لئے لازم ہے کہ ہم اہلبیت علیہم السلام کی رضا و خوشنودی کو حاصل کریں کہ اسی میں خدا کی رضا اور خوشنودی اور ہم سب کی نجات ہے۔

انهوں نے مزید بیان کیا کہ جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام  ہمارے لئے  بہترین نمونہ عمل  ہیں  اور ضروری ہے کہ ہمارے گھرانوں میں جناب زہرا ء علیہا السلام کی سیرت پاک پر مکمل طور  پر عمل کرنے کا رواج ہو ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .