۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
امام ہادی(ع)

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں فقه و اصول کے درس خارج کے استاد نے امام ہادی ؑ کے فرامین اور ان کی نورانی سیرت کو عوام کے لئے بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آیت الله احمدی فقیه یزدی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں امام علی الہادی علیہ السلام کی شہادت کے موقع  پر تعزیت پیش کی اور کہا: معصومین علیھم السلام خداوند متعال کی طرف سے منتخب کئے گئے انسان کامل ہیں جنہیں خدا نے بشریت کے لئے نمونۂ عمل بنایا اور ان کی ہدایت کے لئے منتخب کیا ۔

انہوں نے کہا: امام ہادی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق ائمہ اطہار علیھم السلام علم و حلم  اور رحمت کا خزانہ،  ہدایت کے چراغ اور مخلوقات خدا پر حجت الہی ہیں کہ جن  کے کلام اور سیرۂ مبارکہ کی پیروی کرنے میں ہی دنیا اور آخرت میں انسانی کمال اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

آیت الله احمدی فقیه یزدی نے اس بات پر تاکید کی کہ  امام علی نقی (ع) کے مہم کاموں میں سے ایک شیعہ ثقافت اور  ان کی دینی فکر کی حفاظت تھی۔ اسی سلسلے میں ہی امام ہادی  علیہ السلام نے عبدالعظیم حسنی، ابن سکیت اهوازی، ابوهاشم جعفری، حسین بن محمد مدائنی و غیره جیسےممتاز شاگردوں کی تربیت کی۔

بعض شیعی تاریخی کتب میں امام ہادی علیہ السلام کے شاگردوں کی تعداد ۱۸۰ نفر سے زیادہ ملتی ہےکہ جو آپؑ کے دور امامت میں موجود  ظالم حاکموں کے ہوتے ہوئے نہایت ہی قابل توجہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .