۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شهادت امام هادی (ع)

حوزہ/ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں ادارہ تبلیغات اسلامی میں ثقافتی امور کے انچارج نے کہا: امام ہادی علیہ السلام نے ائمہ معصومین علیہم السلام کا حقیقی مقام بیان کرکے افراط و تفریط کا رستہ روکا اور دو زیارت نامے یعنی زیارت جامعہ کبیرہ اور زیادہ غدیریہ امیرالمومنین (ع) یادگار چھوڑے ہیں اور اس طرح امام ہادی علیہ السلام نے اپنے شیعوں کو ائمہ کی شناخت کرائی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد فولادی نے امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت عرض کرنے کے بعد کہا: آپ علیہ السلام نے دو معتبر زیارت نامے یعنی زیارت جامعہ کبیرہ اور زیارت غدیریہ امیرالمومنین (ع) یادگار چھوڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام ہادی علیہ السلام کے زمانے میں ائمہ معصومین علیہم السلام کے مقام کے متعلق بہت زیادہ افراط و تفریط پائی جاتی تھی۔ بعض ائمہ علیہم السلام کو عادی انسان سمجھتے تھے اور بعض اہل بیت علیہم السلام کی شان میں غلو کرتے تھے۔

ہرمزگان کے ادارہ تبلیغات اسلامی میں ثقافتی امور کے انچارج نے کہا: امام ہادی علیہ السلام نے ان حالات میں ائمہ معصومین علیہم السلام کے حقیقی مقام کو بیان کرکے افراط و تفریط کا رستہ روکا۔

حجت الاسلام فولادی نے کہا: شیعیان اہل بیت علیہم السلام کا بہترین کام یہ ہے کہ وہ ان دو زیارت ناموں کا دقت سے مطالعہ کریں تاکہ اہل بیت علیہم السلام کے صحیح مقام کی معرفت حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا: خداوندعالم ہمیں امام ہادی علیہ السلام کی معرفت عطا کرے تاکہ ہم اس امام علیہ السلام کے مقام کی شناخت حاصل کر سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .