اتوار 5 مئی 2019 - 17:10
دنیا بھر میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے

حوزہ/ پاکستان کے سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سعید کاظمی نے کہا: پاکستان آج عالمی طاقتوں کی سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ ملک کے امن و امان کو تباہ کردے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کوششوں سے ملتان میں وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوئی۔

پاکستان کے سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سعید کاظمی نے اس کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: وحدت اسلامی امت مسلمہ کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان آج عالمی طاقتوں کی سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ دشمن ملک کے امن و امان کو تباہ کردینا چاہتا ہے۔ ان حالات میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے شیعہ اور اہلسنت کو مل کر کوششیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے وحدت اسلامی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: دنیا میں جہاں کہیں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں ان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر مذہبی امور نے کہا: پاکستان کو شیعہ اور اہل سنت نے مل کر موجود میں لایا اور ہم شیعہ اور اہلسنت دشمن کو اس چیز کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ اس ملک میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha