۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
امام جمعه آبادان
شہر آبادان کے امام جمعہ بارش سے متاثرین کی کمک کرنے میں پیش پیش

حوزہ / ایران کے شہر آبادان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین ابراهیمی پور نے گذشتہ روز اس شہر میں بارش سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے خود کمر ہمت باندھی اور امدادی گروہوں کے ساتھ مل کر لوگوں کے گھروں میں جمع ہونے والے پانی کو باہر نکالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صوبہ آبادان کے شہر اہواز میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر آبادان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین ابراهیمی پور نے خدمت کے جذبہ سے سرشار طلاب کے ساتھ خود میدان عمل میں آ گئے اور لوگوں کے گھروں میں جمع ہونے والے پانی کو نکالتے رہے۔

 تصاویر میں ان کے اس انقلابی اقدام کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .