ہفتہ 30 مئی 2020 - 02:54
اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کے ہاتھوں مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی گرفتاری:

حوزہ / اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے  کے افرادنے شہر قدس میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے کے افرادنے شہر قدس میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو بغیر کسی وجہ کے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

شیخ صبری کے خاندان کے ایک شخص نے بتایا کہ اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے کے افراد نے شہر قدس کے محلہ الصوانه میں واقع شیخ صبری کے گھر میں گھس کر کہا کہ ہم تمہیں گرفتار کرنے آئے ہیں۔ شیخ صبری نے گرفتاری دینے سے انکار کیا تو انٹیلی جنس ادارے کے افراد انہیں زبردستی گرفتار کرکے تفتیش کے لیے پولیس سنٹر القشله لے گئے۔

یاد رہے کہ اس ماہ جنوری میں بھی اسرائیلی حکام نے چار ماہ کے لیے شیخ صبری کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha