۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مسلمانان بلژیک عید قربان را در مساجد برگزار می‌کنند
بیلجیم کے مسلمان نماز عید قربان مسجد میں ادا کریں گے

حوزہ / بیلجیم میں مسلم سوسائٹی کے ایک نمائندے نے کہا: اس ملک میں نماز عید قربان آئندہ جمعہ کو ایس- او- پیز اور حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے مساجد میں ادا کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے  brusselstimes کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیلجیم میں عید قربان آئندہ جمعہ 31 جولائی ۲۰۲۰ء کو منعقد ہوگی۔

 بیلجیم میں مسلم سوسائٹی کے نمائندے نے بتایا کہ اس ملک میں عید قربان اور جمعہ کو 31 جولائی 2020ء کو منعقد کی جائے گی۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نماز عید قربان کے موقع پر اجتماعی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کریں۔

محمد اوستون نے مزید کہا: مساجد میں تمام احتیاطی تدابیرکو مدنظر رکھا جائے گا اور امید ہے کہ بیشتر مسلمان روز جمعہ 31 جولائی 2019ء کو صبح سویرے نماز عید قربان ادا کرنے کے لیے مساجد کا رخ کریں گے۔

انہوں نے کہا: مساجد میں نماز عید قربان کے دوران ماسک کا استعمال لازمی ہوگا اور نمازیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ نمازیوں کو جائے نماز اپنے ہمراہ لانا ہوگی اور مذہبی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

محمد اوستون نے کہا: اجتماعی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں نے اگرچہ عید قربان کے جشن کو مشکل بنا دیا ہے اور اس کی روشنی میں کمی آئی ہے لیکن مومنین اور شہریوں کی جان کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .