۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز
امام باقر علیہ السلام کی نظر میں حقیقی خوش بخت اور بدبخت انسان

حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں حقیقی خوش بخت اور بد بخت انسان کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب تفسیر الامام العسکری علیہ السلام سے نقل کی گئی ہے:

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیہ السلام:

اِعلَمُوا أَنَّ الدُّنیا حُلوَها وَ مُرَّها حُلمٌ وَ الاِنْتِباهُ فِی الآخِرَةِ وَ الْفائِزُ مَنفازَ فیها وَ الشَّقیُّ مَن شَقیَ فیها

 حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کی مٹھاس اور تلخی ایک خواب ہے اور بیداری عالم آخرت میں ہے۔ خوش بخت وہ ہے جو آخرت میں خوش بخت ہو اور بدبخت وہ ہے جو آخرت میں بدبخت ہو۔

تفسیر الامام العسکری علیه السلام، ص ۲۱۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .