۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
۵ آگست یوم سیاه

حوزہ/ہندوستان کی موجودہ حکومت نے جمہوریت کا گلا دبا کر ہندوستان کے آئین میں کشمیر کی امانت حیثیت کو ختم کرکے اس امانت کے ساتھ خیانت کرکے ہندوستان کے ماتھے پر بدنما داغ پیدا کردیا۔

تحریر سید جمال موسوی کرگل

حوزہ نیوز ایجنسی | جیسا کہ دنیا بھر میں انسانیت رکھنے والے انسان جانتے ہیں کہ امانت کے ساتھ خیانت عقلی و فطری اعتبار سے جرم ہے اور دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہلانے والا ہندوستان کی موجودہ حکومت نے جمہوریت کا گلا دبا کر ہندوستان کے آئین میں کشمیر کی امانت حیثیت کو ختم کرکے اس امانت کے ساتھ خیانت کرکے ہندوستان کے ماتھے پر بدنما داغ پیدا کردیا۔

آج اس گھناؤنی حرکت کا ایک سال ہونے جارہا ہے اور دنیا بھر میں آج عدالت شرمشار ہو رہی ہے، خواہ انسانوں کی کمی کے وجہ سے ہی کیوں نہ ہو، جہاں پر بھی ظلم ہو رہا ہے وہاں صرف ظالم کا ہی سکہ چل رہا ہے۔

اور آج جموں کشمیر اور لداخ کو ایک دوسرے سے جدا کر کے ایک سال ہو رہا ہے اور مظلوموں کی آواز دبی ہوئی ہے لہذا انسانیت دوست افراد اور جہان اسلام سے ہم اپیل کرتے ہیں ہمارے اس دبی ہوئی آواز کو بلند کرنے میں ہماری مدد کریں۔
اور انسانی اقدار کے حامی انسانوں کی دنیا میں موجود ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .