حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی میں فسادات کے سلسلے میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف انتقامی جذبے سے کام کر رہی ہے اور ایسے رہنماؤں کے نام سامنے آ رہے ہیں جن کی سماجی ترقی میں اہم حصہ داری ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کے جن رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ملکی خدمات میں اہم شراکت داری کی ہے۔
رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر قانون سلمان خورشید، سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج اور دیگر معزز افراد کو دہلی پویس کا مودی حکومت کی اشارے پر ملزم بنانا سراسر غلط اور انتقامی جذبے کے تحت ہے۔ اکثریت کا غرور بڑے بڑوں کو بونا بنا دیتا ہے اور وقت ہر کسی کا مرثیہ لکھتا ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر گفتگو اور بحث پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور جمہوریت کو بری طرح سے پامال کیا جا رہا ہے۔ جمہوری اقدار کو کچلا جا رہا ہے لیکن حکومت کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے کہ کانگریس کسی کے سامنے جھکے گی نہیں۔
News ID: 362804
25 ستمبر 2020 - 14:39
- پرنٹ
حوزہ/ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کے جن رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ملکی خدمات میں اہم شراکت داری کی ہے۔