حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی میں فسادات کے سلسلے میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف انتقامی جذبے سے کام کر رہی ہے اور ایسے رہنماؤں کے نام سامنے آ رہے ہیں جن کی سماجی ترقی میں اہم حصہ داری ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کے جن رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ملکی خدمات میں اہم شراکت داری کی ہے۔
رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر قانون سلمان خورشید، سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج اور دیگر معزز افراد کو دہلی پویس کا مودی حکومت کی اشارے پر ملزم بنانا سراسر غلط اور انتقامی جذبے کے تحت ہے۔ اکثریت کا غرور بڑے بڑوں کو بونا بنا دیتا ہے اور وقت ہر کسی کا مرثیہ لکھتا ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر گفتگو اور بحث پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور جمہوریت کو بری طرح سے پامال کیا جا رہا ہے۔ جمہوری اقدار کو کچلا جا رہا ہے لیکن حکومت کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے کہ کانگریس کسی کے سامنے جھکے گی نہیں۔

حوزہ/ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کے جن رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ملکی خدمات میں اہم شراکت داری کی ہے۔
-
تبلیغی جماعت کے مبلغین کوویڈ19وباء پھیلانے کے ذمہ دار نہیں، بمبئی ہائی کورٹ
حوزہ/ بمبئی ہائی کورٹ ناگپور بینچ نے کل ایک اہم ترین فیصلہ میں سخت لہجہ میں فیصلہ سنایا ہے کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ مبلغین کووڈ 19پھیلانے کے لیے ذمہ دار…
-
اگر ہماری حکومت بنی توبجرنگ دل جیسی انتہا پسند ہندوتوا تنظیموں پر پابندی لگا دیں گے: کانگریس
حوزہ/ کرناٹک میں کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اگر ہماری حکومت بنی تو انتہا پسند ہندوتوا تنظیموں جیسے بجرنگ دل اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا…
-
کشمیری خود کو نہیں مانتے ہندوستانی، نہ ہی بننا چاہتے، فاروق عبداللہ
حوزہ/ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ نہ تو کشمیری خود کو ہندوستانی مانتا ہے اور نہ ہی وہ ہندوستانی بننا چاہتا ہے۔ اس کے بجائے…
-
پہلے عزاداری کی اجازت ملے،اس کے بعد سیاحوں کے لئے کھلے گا امام باڑہ، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانانے کہاکہ امام باڑہ کی تعمیر عزاداری کے لئے کی گئی ہے ،لہذا امام باڑوں میں عزاداری کی اجازت دیے بغیر سیاحوں کو امام باڑوں میں سیروتفریح کی اجازت…
-
قم المقدسہ میں عالم بزمان نشست، جدید "قومی تعلیمی پالیسی" کا انعقاد
عالم بزمان، ہندوستانی طلباء کی سلسلہ وار تجزیاتی نشستیں، قم المقدسہ میں جسکا موضوع جدید "قومی تعلیمی پالیسی" (NEP) - تعارف اور جائزہ کے تحت انعقاد کیا…
-
کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے
حوزہ/ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں آج جمعرات کی صبح شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق…
آپ کا تبصرہ