ہفتہ 31 اکتوبر 2020 - 19:05
عراق تیل پائپ لائن میں خوفناک دھماکہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی

حوزہ/جنوبی عراق کے صوبہ المثنی میں ایک گیس پائپ لائن میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی صوبہ المثنی میں ایک تیل پائپ لائن میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے  جس کے بعد دیگر خبروں میں کہا گیا ہے  یہ دھماکا صوبے کی ایک گیس پائپ لائن میں ہوا ہے۔عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ صوبہ المثنی کے مسیعیدہ علاقے میں الحشدالشعبی کے اڈے کے قریب ہوا ہے ۔

ایک باخبر سیکورٹی ذریعے نے بغداد الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے میں دو افراد ہلاک اور الحشدالشعبی کے گیارہ جوانوں سمیت چھبیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

صوبہ المثنی عراق کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کا صدرمقام السماوہ ہےف ائر بریگیڈ کا عملہ اس دھماکے سے لگنے والی آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ المثنی کے گورنر نے دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha