۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ سعید بن ناصر الخاطر

حوزہ/سعودی عرب کے شہر قدیح میں ممتاز شیعہ عالم شیخ سعید بن ناصر الخاطر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین میں سے ایک شیخ سعید بن ناصر الخاطر صوبۂ قطیف کے علاقے القدیہ میں 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم الخاطر ان چند ممتاز سعودی علماء میں سے ایک تھے جو اکیڈمیک تعلیم سے بھی آراستہ تھے اور وہ سرکاری ملازمت اور سماجی کام کے علاوہ ایک حسینی مبلغ اور مدرس بھی تھے۔

دینی علوم حاصل کرنے کے علاوہ انہوں نے امریکن یونیورسٹی بیروت میں تعلیم حاصل کی، اور 1962 میں سعودی عرب کے شہر اراموکو سے عربی ادب میں اسکالرشپ حاصل کی۔

مرحوم الخاطر شاید پہلے ایسے حسینی خطیب ہونگے جنہوں نے امریکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہو۔

القدیح میں اسپورٹس کلب، رفاہی موسسہ اور اسکول کا قیام سعودی عرب میں اس شیعہ شخصیت کے نمایاں اقدامات میں سے ایک ہے۔

آپ جمادی الاول 1353 ہجری / 1933 ء کی تیرہ تاریخ کو القدیح میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مرحوم ملا حسن المقیلی سے قرآنی علوم پڑھنا لکھنا سیکھا۔

شیخ الخاطر 1967 ء سے 1970 ء تک القدیح سٹی کونسل میں منتخب ہوئے۔
انہوں نے سعودی ارمکو کے ذریعہ شائع ہونے والے القافله میگزین کے خبر نگار کی حیثیت سے بھی کام کیا، اور مشرق وسطی میں کتاب میلوں میں آرمکو لائبریریوں کی نمائندگی کی۔

ممتاز شیعہ عالم دین الخاطر امام بارگاہ میں مجالس حسینی کا اہتمام کیا کرتے تھے۔

سعودی عرب کے مشہور شیعہ عالم دین کی رحلت/ امریکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے پہلے خطیبِ حسینی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .