بدھ 4 اگست 2021 - 01:25
افغانستان میں سیکورٹی کی بدترین صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے

حوزہ / افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے جلد بازی میں انخلاء سے سیکورٹی کی صورتحال بدتر ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا: افغانستان سے امریکی افواج کے اچانک انخلاء سے اس ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بدتر ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال امریکی حکام کے اس ناگہانی اقدام کا نتیجہ ہے۔

اشرف غنی نے مزید کہا: میں نے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha