حوزہ نیوز ایجنسی کے ایک رپورٹر کے مطابق، طالبان گروپ کے ایک سینئر ممبر کے ساتھ پریس ٹی وی کا چیلنجنگ انٹرویو آج رات اس بین الاقوامی نیٹ ورک پر نشر کیا گیا۔
پریس ٹی وی کا ایک خصوصی انٹرویو، ایران کے دستاویزی فلم ساز محسن اسلامزادہ کے ساتھ ، طالبان کے سینئر رکن، مولوی خیر اللہ خیرخواہ کے ساتھ ٢١ جولائی، بروز بدھ، ساڑھے نو بجے ، پریس ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
اسلام زادہ، جنھوں نے پریس ٹی وی کے لئے طالبان کے بارے میں مشہور دستاویزی فلم "جنگی جھنڈوں کے درمیان زندگی" بھی بنائی ہے، اس کے بارے میں انہوں نے مولوی خیر اللہ خیرخواہ کا انٹرویو لینے کے بارے میں بتایا: "گروپ کے وفد کے ایران کے دورے کے دوران طالبان کے ایک سینئر ممبر سے یہ 50 منٹ کی گفتگو گزشتہ کچھ دنوں میں انجام پائی۔
انہوں نے مزید کہا: "کچھ عرصہ قبل ، ہم نے گروپ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو ، طالبان کے ایک سینئر ممبر کے ساتھ انٹرویو کے لئے ایک ای میل درخواست بھیجی تھی ، اور ہم اس بات کا طویل عرصہ تک تعاقب کرتے رہے جب تک کہ یہ طے نہیں ہوا کہ طالبان مذاکرات کاروں کے ایران کے دورے کے دوران یہ گفتگو انجام پائے گی۔
طالبان کے ایک سینئر ممبر کے 40 سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے ، اسلام زادہ نے وضاحت کی: "اس انٹرویو کے دوران ، جو تین کیمرے سے فلمایا گیا تھا ، انہوں نے مختلف شعبوں میں 40 سوالات پوچھے ، جن میں طالبان اور داعش کے درمیان فرق اور دیگر مذاہب کی تکفیر، اور داعش کے بارے میں گروپ کے نظریہ کے بارے میں بھی سوالات شامل ہیں جنہیں میں نے پریس ٹی وی پر اس اعلی طالبان عہدے دار کے سامنے پیش کیا۔
"جنگی جھنڈوں کے درمیان زندگی" نامی دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ: "افغان خواتین اور افغانی گروہوں کے بارے میں طالبان کے خیالات اور حکومت اور حکمرانی کے بارے میں ان کے نظریات اس انٹرویو پر توجہ کا دوسرا سبب ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں جنگ اور طالبان کی حالیہ پیشرفت اور وہ طریقہ کار جن کی انہوں نے افغانستان کے مستقبل کے لئے پیش گوئی کی ہے اس انٹرویو کے دیگر حصوں میں شامل ہیں۔
اسلام زادہ نے اس مکالمے کے چیلنج پر زور دیتے ہوئے کہا: "خیر اللہ خیرخواہ نے اس انٹرویو میں سوالات کے جوابات بہت واضح طور پر دیئے اور طالبان کے مؤقف کے بارے میں بات کی۔"
انہوں نے کہا ، "طالبان کے ایک سینئر رکن کی طرف سے اٹھائے جانے والے بہت سے معاملات اور آراء ہمارے لئے انٹرویو لینے والے کی حیثیت سے ناقابل قبول ہیں۔ لیکن میرے لئے یہ بہت دلچسپ تھا کہ اس نے کھلے عام اور پردہ پوشی کے بغیر بات کی۔
اس رپورٹ کے مطابق طالبان کے سینئر ممبر ، مولوی خیر اللہ خیرخواہ کے ساتھ پریس ٹی وی کا انٹرویو، 21 جولائی بروز بدھ شام 5 اور رات 11 بجے GMT اور رات ٩:٣٠ بہ وقت تہران ، اور بروز جمعرات ، 22 جولائی ، صبح 4 اور دو پہر 2 بجے GMT کے مطابق، اور 3:30 ، 8:30 اور شام 6:30 بوقت تہران، اور جمعہ ٢٣ جولائی، رات ٨ بوقت GMT، اور ہفتہ، ٢٤ جولائی ، 00:30 بجے ، بوقت تہران، بین الاقوامی پریس ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔