۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ سو سے زیادہ گناہ ہیں جو صرف زبان سے صادر ہوتے ہیں اگر انسان پہلے سوچے پھر تو لے پھر بولے تو وہ گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے کونسی بات کہاں کرنی ہے کب کرنی ہے کیسے کرنی ہے یہ سب کچھ ہمیں نبی و آل نبی نے بتایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ محرم ایسو ایشن کی جانب سے نشتر پارک میں عشرہ محرم کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین وخطیب  اہلبیت (ع) علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآنی آیات اور اہل بیت کی سیرت اطہر پہ روشنی ڈالی۔

اپنے خطاب میں انہوں کہاں گیا مولا امیر فرماتے ہیں کہ انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا رہتا ہے جب انسان بول رہا ہوتا ہے تو اس کی مکمل شخصیت سامنے والے کے سامنے ظاہر ہو جاتی ہے سو سے زیادہ گناہ ہیں جو صرف زبان سے صادر ہوتے ہیں اگر انسان پہلے سوچے پھر تو لے پھر بولے تو وہ گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے کونسی بات کہاں کرنی ہے کب کرنی ہے کیسے کرنی ہے یہ سب کچھ ہمیں نبی و آل نبی نے بتایا ہے۔

یہ دن کربلا والوں کے ایام کے دن ہیں یہ وہ ہستیاں ہیں اللہ جن پر فخر کرتا ہے امام حسین کے شہادت کے عوض اللہ نے تین عظمت عطا کی ہیں روایات کہتی ہیں پہلی عظمت یہ ہے کہ تحت القبہ آپ کے روزے کے گنبد کے نیچے دعائیں قبول ہوتی ہیں دوسری عظمت خاک شفا اور تیسری عظمت حسین کے نو بچوں کو اللہ نے امامت عطا کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .