حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ اور «موقع مسجدالکوفه» کے مطابق، مسجدِ کوفہ اور اس سے متعلقہ مزارات کے متولی سید محمد مجید موسوی نے مسجد کے مختلف حصوں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات کی تاکہ اربعین کے لیے ضروری تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے مسجدِ کوفہ میں بہترین خدمات انجام دینے اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں تمام عملے کی کوششوں کی تعریف کی اور زائروں کو خدمات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: "زائروں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ہیلتھ پروٹوکول کو جاری رکھنا چاہیے جوکہ ہماری اولین ترجیحات میں بھی شامل ہے۔
مسجدکوفہ کے ٹرسٹی اور متولی حضرات نے اربعین حسینی پر آنے والے زائرینِ اباعبداللہ الحسینؑ کے استقبال کی تیاری کے طریقوں اور اہتمام پر ایک اجلاس منعقد کیا۔
سید محمد مجید موسوی نے اربعین حسینی کی عظیم زیارت کے انعقاد کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور لاکھوں افراد مشتمل اس عظیم زیارت کو بہترین ڈھنگ سے منعقد کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔