۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سیمینار

حوزہ/شہید قاسم سلیمانیؒ کی شہادت کی برسی پر اور شہدائے مقاوت کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا ہے جس میں قوم و ملت کی معزز شخصیات اور میڈیا پرسنالٹیز شریک ہوکر شہداء کی خدمت میں خراج عقیدت اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالیں گی اور امریکہ کے ذریعہ ہورہے مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پچھلے برس امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کیا جائے گا اور انسانیت کی حفاظت میں اٹھائے گئے ان کے اقدامات کو بیان کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد / سفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق شہید قاسم سلیمانیؒ کی شہادت کی برسی پر اور شہدائے مقاوت کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا ہے جس میں قوم و ملت کی معزز شخصیات اور میڈیا پرسنالٹیز شریک ہوکر شہداء کی خدمت میں خراج عقیدت اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالیں گی اور امریکہ کے ذریعہ ہورہے مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پچهلے برس امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کیا جائے گا اور انسانیت کی حفاظت میں اٹهائے گئے ان کے اقدامات کو بیان کیا جائے گا۔

شہید قاسم سلیمانیؒ و شہید ابو مہدی المہندسؒ کی یاد میں سیمینار

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کے روز ۴ بجے عصر بمقام میڈیا پیلس گنفونڈری عابدس روڈ میں شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر سفیر فاؤنڈیشن اور طرفدارانِ مظلوم کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اس سیمینار میں شہر حیدرآباد کے معزز علماء دانشور اس سیمینار سے خطاب کریں گے تمام عوام الناس سے اس سیمینار میں شرکت کا معروضہ کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .