۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
چھ رکنی شوریٰ درس

حوزہ/اس ماہِ رمضان اسی کتاب کو بنیاد قرار دیتے ہوئے دروس ماہ رمضان کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں شرکت کرکے طالبان ہدایت و حق اولاً اس موضوع کو بنحو احسن سمجھ لیں ثانیاً صدر اسلام میں پیش آنے والے اس سیاسی نظریئے کی بنیاد سے اچھی طرح واقف ہونے کے ساتھ ہی اس کے نشیب و فراز اور موجودہ دور میں عالم اسلام کی زبوں حالی پر اس کے گہرے اثرات کا مشاہدہ کرلیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محقق و مترجم حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید ابوتراب علی نقوی، مظفرپور، بہار نے ایک نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آیۃ اللہ نجم الدین طبسی کی فارسی کتاب شورای شش نفرہ کا اردو ترجمہ اردوں داں طبقے کی خدمت میں پیش کیا ہے، محقق موصوف نے اس کتاب کا بڑا ہی مناسب نام چھ رکنی شوریٰ رکھا ہے انھوں نے یہ کتاب اردوں داں طبقے کے ہر سن و سال کے افراد کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے بڑے ہی رواں اور سلیس انداز میں تحریر کیا ہے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مولانا موصوف نے حوزہ نیوز ایجنسی کو خبر دی کہ اس ماہِ رمضان اسی کتاب کو بنیاد قرار دیتے ہوئے دروس ماہ رمضان کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں شرکت کرکے طالبان ہدایت و حق اولاً اس موضوع کو بنحو احسن سمجھ لیں ثانیاً صدر اسلام میں پیش آنے والے اس سیاسی نظریئے کی بنیاد سے اچھی طرح واقف ہونے کے ساتھ ہی اس کے نشیب و فراز اور موجودہ دور میں عالم اسلام کی زبوں حالی پر اس کے گہرے اثرات کا مشاہدہ کرلیں۔

مولانا موصوف نے کہا،اس ماہ مبارک رمضان سے کچھ فائدہ اٹھائیں، جہاں آج ہم کتاب اور کتاب خوانی سے دور ہوتے جا رہے ہیں وہیں الاتقان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی آپ کے لئے لے کر آیا ہے تاریخ جاننے کا بہترین موقع۔

اس رمضان ہم پڑھائیں گے ایک تاریخی کتاب کہ جسکا نام ہے "چھ رکنی شوریٰ"، اس کتاب میں ہم حضرت عمر کے ذریعے بنائے گئے شوریٰ کی اصل حقیقت سے آشنا ہوں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ اس شوریٰ سے دین اسلام کو کتنے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اگر آپ اس درس میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ فرمائیں اور اپنا نام رجسٹر کرائیں۔

یہ درس انشاءاللہ ایک رمضان سے ٢٨ رمضان تک رات کے ١٠:٠٠ بجے سے ١٠:٤٠تک زوم ایپ پر چلےگا.

اس درس میں ہم جانیں گے!!!
🔅شوریٰ کی حقیقت
🔅شوریٰ کے اصل مقاصد
🔅شوریٰ کی کیفیت، یہ بدعت ہے یا سنت
🔅شوریٰ کے متعلق امام علی علیہ السلام کے نظریات
🔅کیا اسلام کو اس شوریٰ کی واقعا ضرورت تھی
🔅اس شوریٰ کے سنگین نتائج کا ذمہ دار کون قرار پائے گا.

رجسٹریشن فیس:- ٣٠٠ روپے
درس کی تکمیل پر آپ حضرات کو سند سے نوازا جائے گا.

اپنا نام رجسٹر کرنے کے لئے ہماری ویبسائٹ پر جائیں یا ہمیں کال یا میسج کریں.
WWW.ALITQUAN.IN
+91 8292469591
+98 9100759366

تبصرہ ارسال

You are replying to: .