۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تاریخی جامع مسجد سرینگر میں محفل اُنس با قرآن کا انعقاد

حوزہ/ ایران کے نامور قاری احسان بیات ہمدانی نے عمدہ قرائت سے سامعین کو محظوظ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ رمضان المبارک کے سلسلے میں تاریخی جامع مسجد نوہٹہ سرینگر میں ایک عظیم الشان قرآنی محفل کا انعقاد ہوا جس میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے معروف قاری احسان بیات ہمدانی نے عمدہ قرائت کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا۔محفل قرآن کا آغاز نماز ظہر سے قبل ہوا جس میں کثیر تعداد میں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔ایرانی قاری احسان بیات ہمدانی نے ادارہ اوقاف جامع مسجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر میں نے سامعین کا جو استقبال اور شوقِ قرآن دیکھااس نے میرا دل مسرور کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس حسین وادی کے تاریخی جامع مسجد میں تلاوت قرآن کی توفیق دی۔ہمدانی نے کہا کہ فیضانِ قرآن اور پیغام قرآن کوعالمگیر سطح پر عام کرنے اور نوجوان نسل کو قرآن فہمی کی جانب راغب کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔

قرآنی محفل کے آغاز میں مولانا شمس الرحمان شمس نےخطبہ استقبالیہ پیش کیااور قاری احسان بیاتی کشمیری شال بطور تحفہ پیش کیا۔مولانا شمس الرحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کے معزز قاری قرآن نےیہاں جو عمدہ قرائت کی اس سے ہم سبکی ایمان اور یقین میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی جامع مسجد میں میرواعظ کشمیر کی جانب سے ان کا استقبال کیاہمارے دل خوشی اور شادمانی سے لبریز ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کرے یہ مواقع بار بار آئیں۔محفل قرآن میں ترجمہ کے فرائض مولانا سبط محمد شبیر قمی نے انجام دئے۔اس موقع پر روزہ دارنمازیوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قاری قرآن احسان بیات ہمدانی کی دلکش قرائت کو سراہا۔

رپورٹ: مجتبیٰ شجاعی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .