حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی ’’عتبہ عباسیہ‘‘ نے آج دوپہر کے وقت اعلان کیا کہ اربعین حسینی 2024 کے موقع پر اس سال زائرین کی تعداد 21 ملین 4 لاکھ 80 ہزار525 ریکارڈ کی گئی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں زیارت اربعین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملکی سیکورٹی اداروں کی شب و روز کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا، عراق کی الحشد الشعبی کی افواج اور اس ملک کی فوج کے کئی دستے گذشتہ کئی دنوں سے زائرین اربعین کو سیکوریٹی فراہم کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں تعینات تھے۔
الحشد الشعبی کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ ہمارے فوجی زائرین اربعین کی خدمت اور اس سفر میں زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔