حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ پہلوانی نے ماہ رمضان اور اس سے قبل کے بابرکت مہینوں، رجب و شعبان میں حاصل کی گئی روحانی دولت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اپنے شاگردوں کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ شیطان انسان کی معنوی کمائی کو ضائع کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ان کے مطابق، تین مہینوں کی محنت سے حاصل کردہ روحانی فوائد کو ختم کرنے کے لیے شیطان مختلف حربے استعمال کرتا ہے، جن میں گھریلو اختلافات کو ہوا دینا بھی شامل ہے۔
آیت اللہ پہلوانی فرماتے ہیں: "شیطان کوشش کرتا ہے کہ آپ کی معنوی دولت کو ضائع کر دے۔ وہ بعض اوقات آپ کی اہلیہ کو مشتعل کرتا ہے تاکہ وہ ناپسندیدہ رویہ اختیار کرے اور آپ کسی نامناسب جملے کے ذریعے ردعمل ظاہر کریں، جس کے نتیجے میں آپ کی روحانی کمائی ضائع ہو جائے۔"
یہ نصیحت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ رمضان کے بعد بھی ضبط نفس اور اخلاقی رویے کی حفاظت ضروری ہے تاکہ حاصل شدہ برکات باقی رہ سکیں۔
(منبع: کتاب سلوک با همسر، ص ۸۵)
آپ کا تبصرہ