حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:
عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى قَالَ: قَالَ لِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ:
إِنَّهُ لَيَعْرِضُ لِي صَاحِبُ الْحَاجَةِ فَأُبَادِرُ إِلَى قَضَائِهَا مَخَافَةَ أَنْ يَسْتَغْنِيَ عَنْهَا صَاحِبُهَا.
احمد بن عیسی سے منقول ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
بے شک جب بھی کوئی محتاج اور ضرورت مند میرے پاس آتا ہے تو میں فوراً اس کی حاجت پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اس خوف سے کہ کہیں وہ میری مدد کا محتاج نہ رہے اور یہ نیکی کا موقع میرے ہاتھ سے نکل نہ جائے۔
بحار الأنوار، ج 74، ص 317، روایت 76









آپ کا تبصرہ