حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔
-
-
-
-
-
تصاویر/ تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں "مطلع الفجر" تعلیمی فکری و تربیتی کلاسز کا انعقاد
ہحوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفی، شعبہ تبلیغات کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں و مساجد میں جوانوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے تعلیمی، فکری و تربیتی کلاسز…
-
-
-
-
تصاویر/ امام رضا (ع) کے حرم میں روزہ داروں کے لئے سادہ افطاری کا انتظام
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں زائرین کی خدمات کے شعبے کے سربراہ نے بتایا کہ زائرین کے لئے سادہ افطاری کے خصوصی پیکٹس تقسیم کئے جارہے ہيں۔
-
آپ کا تبصرہ