حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام، مدرسہ روڈ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں محرم الحرام 1448ھ کے سلسلے میں مجالسِ عزاء کا انعقاد جاری ہے۔ شبِ سوئم محرم الحرام کی مجلس کا آغاز قاری محمد رحیمی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ برادر ساجد حسین نے سوز و سلام پیش کیا۔ مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ عبدالبصیر ذکی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد کاظم بہجتی نے خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا، فلسفۂ عزاداری اور سیرتِ حضرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔ منتظمین کے مطابق یکم محرم الحرام سے شامِ غریباں (10 محرم الحرام) تک مجالسِ عزاء کا سلسلہ روزانہ رات 9 بجے جاری رہے گا، جس میں علماء کرام، ذاکرین اور عزادارانِ امام حسین علیہ السلام شرکت کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha