ربیع الاول
-
تمام گناہوں اور جہالت کی جڑ تکبر ہے؛ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: غرور اور تکبر بہت ہی قابل مذمت خصلت ہے اور انسان کو ضدی بنا دیتی ہے کیونکہ تمام گناہوں اور جہالت کی جڑ تکبر ہے۔
-
سیرت النبی (ص)، حجت بالغہ
حوزہ/ بصیرت کا بنیادی ترین تقاضا اپنے زمانہ اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی اخلاق کے ساتھ خدا کی طرف دعوت دینا ہے، دعوت کا الہی راستہ بھی جو سیرت نبوی کی روشنی میں اور خود آیات قرآنی کی نگاہ سے معین ہے وہ اخلاق اور گالم گلوچ سے پرہیز کرتے ہوئے نرمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ ہدایت کی طرف دعوت دینے کا راستہ ہے۔
-
ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین اور عشق مصطفی کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ جیکب آباد میں عظمت مصطفی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک سازش کے تحت اختلاف اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے، انسان دشمن عالمی سامراجی قوتیں لڑاؤ اور حکومت کرو جیسے شیطانی منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کر برادر کشی کرانا چاہتی ہیں۔
-
سعودی حکومت کا روضہ رسول (ص) کو یکم ربیع الاول سے زائرین کے لیےکھولنے کا اعلان
حوزہ/ انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔