حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے عربی، اسلامی اور یورپی مذہبی اسکالرز کے ساتھ ایک نشست میں علماء اسلام بالخصوص شیعہ علماء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:علماء شیعہ نے شرعی احکام کو کبھی ہنسی مذاق میں نہیں لیا اور نہ ہی کبھی مختلف حالات کے اثرات کے تحت یاعوام و بااثر حکمرانوں کی رضایت حاصل کرنے کے لئے حکم شرعی کو تبدیل نہیں کیا ۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ حکیم نے کہا: علماء کرام حکم شرعی اور اس کے اصلی منبع کی شناخت اور اس کی حفاظت کو امانت الہی میں حفاظت کے طور پر اپنے سامنے رکھتے ہیں۔
نجف اشرف کےاس شیعہ مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوران علماء کرام کے سامنے حدیث مبارکہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم «قد تركتكم على البيضاء، ليلھا كنھارھا، لا يزيغ عنھا بعدي إلا ھالك..» کو بیان کیا۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم نے کہا: علماء مخلص شیعہ شریعت کے اصلی منابع سے لئے گئے احکام الٰہی پر پابند ہوتے ہیں اور وہ زمانہ و فتن کے ہر قسم کےطوفان کا سامنا کر تے ہیں تاکہ وہ حقیقت دین کو پیروکاروں تک پہنچا سکیں۔
انہوں نے آخر میں کہا: مومنین اپنے دین و مذہب کو ایسے افراد سے لیں جو متدین، باتقوا اور پاکیزگی میں امانتدار ہوں۔