حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام جمعه همدان حجت الاسلام جوادی نے شہادت حضرت امام موسی کاظم(ع) کی مناسبت سے مسجد مدرسہ آیت الله آخوند(ره) ہمدان میں منعقدہ مراسم میں شیعوں کے ساتویں امام(ع) کو انسانیت کے لئے نمونہ قرار دیتے ہوئے معصومین علیھم السلام کے طرز زندگی کی پیروی کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہر انسان کو اپنی پیشرفت کے لئے تگ و دو کرنا چاہئے، کہا: ائمہ معصومین علیھم السلام نے ہمیشہ اس بات کو مدنظر رکھا کہ انسانیت کو جہالت کے گڑھوں سے نکال کر رشد و ترقی کی طرف لے کر آئیں۔
ہمدان کے امام جمعہ نے مزید کہا: جب ہم صحیح اور دقت کے ساتھ قرآن کریم کی آیات اور اہل بیت علیھم السلام کی طرف نگاہ کریں تو دیکھیں گے کہ وہ لوگوں کو آگے بڑھنے کی طرف تشویق کرتے ہیں۔
استاد حوزہ حجت الاسلام جوا دی نے موفقیت اور کامیابی کے اسلام کے تمام پہلؤوں میں موجود ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں چاہئے کہ زندگی کے تمام مسائل میں ہمیشہ آگے کی طرف حرکت کریں اور کوشش کریں کہ ہر آنے والا دن گذشتہ روز سے بہتر ہو اور اسی طرح ہر آنے والا دن آج والے دن سے کہیں زیادہ شائستہ تر ہو۔
حجت الاسلام جوادی نے پیشرفت کی طرف متوجہ ہونے کو نہایت اہم بتاتے ہوئے کہا: اگر کسی انسان کا آج کا دن ہر لحاظ سے اس کے گزرے ہوئے دن کے ساتھ ایک سا ہو تو اسے اس بات پر افسوس کرنا چاہئے چونکہ اس نے اپنی قیمتی زندگی کا ایک دن گویا ضائع کر دیا اور اس دن اس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہ آیا۔
ہمدان کے امام جمعہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: انسان کو اپنی جوانی کے ایام فضول میں ضائع نہیں کر دینا چاہئیں اور ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے کہ خداوند کریم سے اپنا رابطہ کو مستحکم تر کر سکے۔
آپ کا تبصرہ