۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی

حوزه/پاکستان سے آئے ہوئے وفود نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے آئے ہوئے وفود نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے دین پر عمل کرنے پر زور دیا.اور مزید اس بات پر تاکید کی کہ حجاب کی پاسداری کرنا کنیزان زہرا سلام اللہ علیھا پر لازم ہے.

 انهوں نے مومنین کو اس نکتہ کی طرف متوجہ فرمایا کہ پابندی خمس بہت ضروری ہے کیونکہ امام صادق علیہ السلام فرماتے تھے خمس تمہارے اوپر اس لیے واجب نہیں ہے کہ ہم تمہارے مال کے محتاج ہیں بلکہ خمس اس لیے واجب ہے کہ تمہارا مال پاک ہو جائے اور تمہارے بچے حلال زادے ہو جائیں.

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .