۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالفتاح نواب

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین نواب نے اپنے بیان میں کہا کہ مومن کے حق کو ادا کرنا کتنے ہی مستحب امور سے افضل ہے۔ ہر وہ شخص جس کی نظر میں دین خدا کی عظمت ہے، وہ اپنے دینی بھائیوں کے حقوق کو بھی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مقدم سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالفتاح نواب نے ادارہ حج و زیارات کے اراکین کی طرف سے "حق کی وصیت" کے عنوان سے منعقدہ ایک پروگرام میں ۲۸ جون کو امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے قریبی ساتھیوں اور  آیت الله بهشتی کی شہادت اور بانی مذہب جعفریہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے دن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چھٹے امام{ع} کی حدیث " ما عبد الله بشیء افضل من اداء حق المؤمن" کی تلاوت کی اور کہا کہ اس حدیث میں مومن کے حقوق کی ادائیگی کو بیان کیا گیا ہے۔ ائمه معصومین (علیهم السلام) کے فرامین میں مذکور معارف میں سے ایک اہم حق، حقوق انسان کی رعایت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام سجاد علیہ السلام نے رسالہ حقوق میں ان پچاس گروہوں کو ذکر کیا ہے جو انسان کے اوپر حق رکھتے ہیں۔ اگر انسان باقی افراد کے حقوق کو صحیح طرح سے ادا کرے تو کسی کے کندھوں پر کسی دوسرے کا حق باقی نہیں رہے۔

امور حج میں رہبر معظم کے نمائندے نے کہا: انسان اگر غفلت کرے اور وہ دوسروں کے حقوق یا حتی اگر وہ اپنے اعضاء و جوارح کا حق ہی ادا نہ کرے  تو اسے یاد رہے کہ ان تمام حقوق کے بارے میں وہ جوابدہ ہو گا۔

ایرانی حجاج کے سربراہ نے ایک مثال ذکر کرتے ہوئےکہا: انسان کو حتی اپنے جسم سے مربوط ہر قسم کے کاموں کو بھی انجام نہیں دینا چاہئے یا ہر قسم کی غذا و نہیں کھانا چاہئے کہ جو ممکن ہے اس کے لئے مضر ہو اور یہ انسانی بدن کا نظام ہے جسے انسان کو ادا کرنا چاہئے اور اسی طرح اگر تمباکو نوشی وغیرہ کہ جو انسانی پھیپھڑے کے لئے نقصان دہ ہو کہ جو ہے بھی، لہذا اسے اس قسم کے کاموں سے اسے آلودہ نہیں کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام و المسلمین نواب نے اجتماعی حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اکثر انسانی حقوق انسانوں کے ساتھ عہد و پیمان کی وجہ سے ہیں مثلا جب اشارے پر گرین لائٹ آن ہو تو اس کا مطلب اسے دوسروں پر ترجیح ہے۔ اس بنا پر ظاہر ہوتا ہے کہ اجتماعی شرائط کا ایک خاص احترام ہے کہ جسے دین نے بھی اہمیت دی ہے۔

امور حج میں رہبر معظم کے نمائندے نے کہا: اگر انسان کوئی مستحب عمل بجا لائے جیسا کہ ایک زیارتی سفر کے لئے جائے حالانکہ دوسری طرف وہ ایسے شخص کا مقروض بھی ہو کہ جسے اس کی رقم کی ضرورت ہے تو  چھٹے امام معصوم علیہ السلام کے ارشاد کی روشنی میں اسے چاہئے کہ وہ مستحب زیارت کے بجائے اپنے قرض کو ادا کرے۔

حجت الاسلام و المسلمین نواب نے احادیث معصومین{علیھم السلام}کی روشنی میں معاشرہ میں لوگوں کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: جو شخص جہاں کہیں بھی مصروف ہے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے دینی بھائیوں کے حقوق کا خیال رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .