۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
عراق  میں جنگ سے آزاد شدہ علاقوں  میں تربیتی کیمپس+تصاویر

حوزہ/ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور مدارس دینیہ نے عراق کے جنگ سے آزاد ہونے والے علاقوں میں تدریسی کیمپس لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسیکی رپورٹ کے مطابق  حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شعبہ برائے امور مدارس دینیہ نے عراق کے جنگی حالات سے آزاد ہونے والے علاقہ جات میں تدریسی کیمپس کا  اہتمام ۔

مسئول شعبہ امور  مدارس  دینیہ شیخ علی القرعاوی نے  کہا  کہ تعلفر اور اس کے گردونواح کے علاقہ جات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جہاں داعش جیسی دہشت گرد تنظیم سے حال میں آزادی ملی ہے اور ان کیمپس کا ہدف تمام تربیت جن میں اخلاقی طور پر شعور پیدا کرنا ہے ۔

اورسالانہ تعطیلات گرما میں پورے عراق کے مختلف صوبوں میں ان کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے مگر اس سال خصوصی طور پر ان علاقہ جات کی طرف توجہ دی گئی ہے جنہیں آزاد کرایا گیا ہے  اور  ان کیمپس میں طلبہ کی تعداد اس  وقت  صرف تلعفر میں 1800 تک ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .